کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں 12 ہزار 200 روپے فی تولہ کا اضافہ،چاندی بھی 319 روپے فی تولہ مہنگی ہو گئی، مقامی مارکیٹ میں بھی سونےکی قیمت12200 روپے فی تولہ کے اضافے سے 4 لاکھ 40 ہزار 936 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 10459 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 78ہزار 31روپے ہو گئی ہے، جمعہ کو مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی 319 روپے کے اضافے سے 6764 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی ہے ،واضح رہے کہ 2روز میں سونے کی قیمت میں 21300 روپے فی تولہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔