اسلام آباد (عاطف شیرازی)پیٹرول /ہائی اسپیڈ ڈیزل ایک روپے 97 پیسے سستا، مٹی کا تیل 4.9 روپے مہنگا ، حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے 97 پیسے فی لیٹر کمی کر دی۔ پیٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 297 روپے 53پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 309 روپے 50 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے کر دیا گیا ۔ دوسری طرف اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 9 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 231 روپے 14 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ۔ ۔اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 227روپے 5 پیسے فی لیٹر تھی۔