اسلام آباد(عاطف شیرازی ) وفاقی حکومت نے پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی بڑھاکر شہریوں کو مزید ریلیف سے محروم کردیا۔حکومت نے پیٹرولیم لیوی میں 6 روپے 22 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پرلیوی6روپے 22پیسےفی لیٹرکم کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 64 روپے 14 پیسے سے بڑھا کر 70 روپے 36 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔