اسلام آباد ( فاروق اقدس) ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جمعہ کو تہران میں ہونے والے عالمی رہنماؤں کے سوگوار اجتماع میں جہاں پاکستان چین روس بھارت ترکیہ بنگلہ دیش اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رکن ممالک میں سے چار اہم ممالک سعودی عرب بحرین قطر اور عمان کے وفود کی شرکت کو بھی اہم سمجھا جا رہا ہے جنہوں نے ایران کے ساتھ کشیدگی کے باوجود اپنے وفود تہران بھیجے روس کی نمائندگی روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے معتمد خاص اور سابق صدر و وزیراعظم دمتری میدو یدف نے کی روسی علماء کا ایک وفد بھی تعزیتی تقریب میں شریک ہوا افغانستان کی طالبان حکومت کی جانب سے ملا عبدالغنی برادر امیر خان متقی کابل کی سابقہ حکومت کے اہم رہنما اور طالبان مخالف گروپ کے سربراہ احمد شاہ مسعود بھی تقریب میں شریک تھے ۔