کراچی (آئی این پی) سابق بی آر ٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کو برطرف کرنے کی تیاری،فائنل شو کاز نوٹس جاری،ثبوت پیش کرنے کیلئے 14روز کی مہلت، تحریری جواب طلب کرلیا گیا ،بی آر ٹی یلو لائن کیس میں چیف سیکریٹری سندھ نے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کو فائنل شوکاز نوٹس جاری کردیا، نوٹس میں عائد سنگین الزامات پرتحریری جواب طلب کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بی آر ٹی یلو لائن کرپشن کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی، جہاں نیب کی حراست میں موجود سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کو سرکاری ملازمت سے برطرف کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔