فیصل آباد( جنگ نیوز) وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی آبادی 40 کروڑ سے تجاوز کرگئی تو تباہی ہوگی۔فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف سی سی آئی ) میں خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ آبادی کا 40 کروڑ سے تجاوز کرنا تباہی لائے گا،انہوں نے کہا کہ حکومت بزنس کمیونٹی کو اسلام آباد بلانے کے بجائے خود ان کے پاس حاضر ہو رہی ہے تاکہ اسٹیک ہولڈرز سے یہ جانا جا سکے کہ بجٹ میں کیا درست ہوا اور کن امور پر تحفظات موجود ہیں۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے چیمبرز سے تعاون کی بھی اپیل کی۔وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ پوسٹ بجٹ میٹنگ کا یہ تاثر غلط ہے کہ یہ اگلے بجٹ کی تیاری کا آغاز ہے، ایکسپورٹرز کو سبسیڈائز فنانسنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔وزیرِ خزانہ نے یہ بھی کہا ہے کہ امریکا ایران جنگ کے خاتمے سے ایران کے ساتھ تعلقات کا فائدہ ملکی معیشت کو ملے گا۔