لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت مافیاز کی سرپرستی کر رہی جو عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ فارم 47کی حکومت نے ملک پر ظلم، جبر، بدعنوانی اور استحصالی نظام مسلط کر رکھا ہے، جماعت اسلامی کی ملک گیر پرامن عوامی تحریک جاری رکھے گی۔مطالبہ کرتے ہیں کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کرتے ہوئے پٹرول کی قیمت 200 سے 225 روپے فی لیٹر مقرر کی جائے، آئی پی پیز مافیا اور کرپشن کا خاتمہ کیا جائے اور عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔