• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی اور مالی دباؤ کے باوجود امریکیوں نے 1716 کھرب کی ریکارڈ خیرات کر دی

کراچی (رفیق مانگٹ) مہنگائی اور مالی دباؤ کے باوجود امریکیوں نے 1716 کھرب روپے کی ریکارڈ خیرات کر دی۔ مسک کے ʼخیرات مشکل ہےʼ مؤقف کے برعکس عوام کی بے مثال سخاوت، انفرادی عطیات کا غلبہ، مجموعی خیرات کا 64 فیصد عوام نے دیا۔ فاؤنڈیشنز اور ارب پتیوں کی عطیات میں اضافہ، مگر مجموعی رفتار محدود رہی، وصیت کے ذریعے عطیات میں 17 فیصد اضریکارڈ خیرات کے باوجود ارب پتیوں کی دولت میں 16فیصد اضافہ، گریٹ ویلتھ ٹرانسفرکا آغاز، 2048تک 344849 کھرب نئی نسلوں کو منتقل ہونے کا امکان، رہن سہن کی بڑھتی لاگت اور مہنگائی کے دباؤ کے باوجود امریکی عوام نے 2025 میں سخاوت کی نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے 1715 کھرب 90 ارب روپے(617 ارب ڈالر )سے زائد عطیات دے دیے، حالانکہ دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل ایلون مسک جیسے شخصیات خیرات کو بہت مشکل عمل قرار دیتی رہی ہیں. امریکی جریدے فارچیون کی رپورٹ کے مطابق 2025 میں امریکا میں مجموعی خیراتی عطیات 617.2 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئے۔ اگرچہ اسٹاک مارکیٹ نے سال کے اختتام پر دوہرے ہندسے کی ترقی دکھائی، تاہم مہنگائی مکمل طور پر کم نہ ہو سکی، جس کے باعث روزمرہ اشیاء کی قیمتیں بلند رہیں اور بہت سے گھرانے مالی دباؤ کا شکار رہے، اس کے باوجود عطیات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 1095 کھرب روپے(394 ارب ڈالر)یعنی مجموعی عطیات کا 64 فیصد انفرادی افراد کی جانب سے دیا گیا، جو افراطِ زر کے حساب سے گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.4 فیصد زیادہ ہے۔ فاؤنڈیشنز کی جانب سے دیے گئے عطیات تقریباً 3 فیصد اضافے کے ساتھ 325 کھرب روپے( 117 ارب ڈالر) تک پہنچ گئے، جبکہ وصیت کے ذریعے دیے جانے والے عطیات میں افراطِ زر کے بعد تقریباً 17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کی ایک بڑی وجہ مالیاتی منڈیوں کی حالیہ مضبوط کارکردگی قرار دی گئی۔ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ اگرچہ مجموعی خیراتی عطیات نے نئی بلند ترین سطح حاصل کی، لیکن یہ ارب پتی افراد کی دولت میں ہونے والے 16 فیصد اضافے کی رفتار سے پیچھے رہے۔ خصوصاً وصیت کے ذریعے عطیات میں تیزی کو ایک نئے دور کی شروعات قرار دیا جا رہا ہے، جہاں گریٹ ویلتھ ٹرانسفر کے تحت 2048 تک تقریباً 344849 کھرب روپے(124 ٹریلین ڈالر )نئی نسلوںیعنی ملینیئلز اور جنریشن ایکس کو منتقل ہونے کی توقع ہے، جو مستقبل میں خیرات کے انداز اور ترجیحات کو نمایاں طور پر تبدیل کر سکتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید