کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قومیں جبر سے نہیں بلکہ جمہوریت، آئین کی بالادستی اور عوام کی حاکمیت سے ترقی کرتی ہیں، ووٹ کی طاقت ہمیشہ گولی کی طاقت پر بھاری رہے گی.5جولائی 1977 کے دن کو پاکستان کی جمہوری روح پر تاریک زخم کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا کہ یہ وہ دن تھا جب عوام کے مینڈیٹ کو بندوق کی نوک پر چھین لیا گیا۔