اسلام آباد ( نیو زرپورٹر)وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو آزاد جموں و کشمیرکے انتخابی عمل میں حصہ لینا چاہئے ، تحریک انصا ف کا انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ سیاسی ناپختگی اور غیر مناسب سیاسی رویے کی عکاسی کرتا ہے، ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے اور ان میں کسی قسم کی تاخیر نہیں کی جائے گی۔