• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتجاج اور گرفتاری کے مطالبات کا دباؤ، اسرائیلی وزیر بن گویر نے نیویارک کا دورہ منسوخ کر دیا

کراچی (نیوز ڈیسک) احتجاج اور گرفتاری کے مطالبات کے دباؤ پراسرائیلی وزی بن گویر نے نیویارک کا دورہ منسوخ کر دیا۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر نے آئندہ ہفتے نیویارک میں منعقد ہونے والے چیفس آف پولیس سمٹ میں شرکت کے لیے طے شدہ اپنا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔ نیویارک میں ان کے دورے کے خلاف مقامی سطح پر احتجاجی مظاہروں کی منصوبہ بندی کی جا رہی تھی، جبکہ انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے ان کے خلاف تحقیقات اور گرفتاری کے مطالبات بھی زور پکڑ رہے تھے۔
اہم خبریں سے مزید