اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس میں 1712 آسامیوں پر بھرتیاں جاری ہیں، میرٹ ہی بھرتیوں کےلئے انتخاب کا واحد معیار ہو گا،بھرتی کے عمل پر اثر انداز ہونے یا کسی بھی قسم کی سفارش یا دباؤ ڈالنے کی کوشش کرنے والے امیدوار فوری طور پر نااہل ہو جائینگے ۔ ہفتہ کو سوشل میڈیا ایکس پر اسلام آباد پولیس میں بھرتیوں کا اشتہار شیئر کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے ایک طویل انتظار کے بعد سنہری موقع آ گیا ، اگر آپ پاکستان کی خدمت ، عزت، بہادری اور دیانت داری کے ساتھ کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں، تو یہ آپ کے لیے بہترین موقع ہے۔