• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

61 برس کے بھارتی اداکار عامر خان آج تیسری بار دُولہا بنیں گے

کراچی( رپورٹ/ اخترعلی اختر )بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ اِن دنوں اپنی شادی کو لے کر خبروں میں چھائے ہوئے ہیں۔ 61سال کی عمر میں آج 5جولائی 2026کو وہ تیسری بار دُولہا بنیں گے،نئی دُلہن گوری سےپہلی ملاقات 25برس قبل ہوئی تھی۔شادی کی تقریب گھر میں سادگی سے ہوگی،150 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ سپر اسٹار کی پہلی شادی1986 میں رینا دتہ سے، دوسری 2005 میں کرن راؤ سے اور آج تیسری شادی گوری سے ہورہی ہے۔عامر خان نے بتایا کہ شادی کی تقریب نہایت سادہ، مختصر اور گھریلو انداز میں ان کی ممبئی میں واقع رہائش گاہ پر منعقد ہوگی۔

اہم خبریں سے مزید