• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں مختلف واقعات، خاتون سمیت 6افراد جان کی بازی ہار گئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) جڑواں شہروں میں مختلف واقعات میں ایک خاتون سمیت پانچ افراد جان کی بازی ہارگئے ،تھانہ چک لالہ کوشاہ زیب خان نے بتایاکہ ڈھوک چودھریاں میں گل زمان خان کو ایک موٹرسائیکل سوار نے ٹکر ماری جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اسے ہسپتال لے گئے جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،تھانہ ٹیکسلاکو غلام اکبر نے بتایاکہ میری فیکٹری کاملازم محمداسحاق موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ ایچ ایم سی روڈ پرایک سیمنٹ والے ڈمپرکی ٹکر لگنے سے جاں بحق ہوگیا، تھانہ سنگ جانی کے علاقہ ڈھوک شیخاں میں گھریلو تنازع پر چھوٹے بھائی فواد نے مبینہ طور پر قینچی کے وار کر کے اپنے بڑے بھائی شہزاد کو قتل کر دیا،تھانہ کہوٹہ کوبلقیس اختر نے بتایاکہ میرے داماد محمداشتیاق نے فون کرکے بتایاکہ آپ کی بیٹی ایمان یوسف نے خود کو گولی مارلی ہے اور وہ فوت ہوگئی ہے جس کولے کر میں تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال آگیا ہوں آپ آ جائیں ،جس پر میں فیملی کے ہمراہ ہسپتال پہنچ گئی جہاں میری بیٹی کی لاش جوکہ سات ماہ کی حاملہ تھی پڑی تھی ساتھ میں نو مولودمردہ بچہ بھی جوکہ بذریعہ آپریشن پیدا ہوا پڑا تھا۔ تھانہ جاتلی کو ڈی ایف سی صغیر حسین نے بتایاکہ اطلاع وقوعہ ملنے پر دوکھوہا گاؤں پہنچے جہاں ضیا ءالرحمٰن کے ڈیرہ مویشیاں سے تھوڑے فاصلے پرکھلی جگہ ایک نوجوان شخص کی نعش خون میں لت پت پڑی تھی پتہ جوئی کرنے پرمقتول کانام فرحان علی معلوم ہواجوکہ ضیا ءالرحمٰن کے ڈیرہ مویشیاں پر ملازمت کرتا تھاجسے کسی نامعلوم شخص یا اشخاص نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر بذریعہ آتشیں اسلحہ فائر مار کر ناحق قتل کردیاہے ۔ ادھر تھانہ سنبل کو بشریٰ بی بی نے بتایاکہ بیوہ ہوں میرے 7بچے ہیں شوکت مارکیٹ کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہوں میرابیٹا عبدالرحمٰن رات ایک بجے گھرسے تندور پرروٹی لینے گیاجوواپس نہ آیابعدمیں معلوم ہواکہ رات کوفائرنگ سے ایک قتل ہواہے۔
اسلام آباد سے مزید