راولپنڈی (سٹا ف رپورٹر) جڑواں شہروں میں وارداتیں جاری ہیں شہری 16موٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے،گن پوائنٹ پر ڈکیتیاں نہ رک سکیں،ہزاروں روپے،موبائل فونز اور قیمتی اشیاء لوٹ لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 12موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،تھاتھانہ رتہ امرال کے علاقہ ہزارہ کالونی میں گن پوائنٹ پرحسنین خان سے موٹرسائیکل ،تھانہ صادق آباد کے علاقہ ڈھوک پراچہ میں عمیق دائم سے موبائل ،2ہزار روپے ،ڈھوک کالاخان میں اذان اسد سے موبائل ،2ہزار روپے ،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ رزاق ٹاؤن میں ذیشان علی کیانی سے گن پوائنٹ پر26ہزار روپے اور موبائل چھین لیا گیا، راجہ بازار میں جلوس کے دوران کنیز فاطمہ کے پرس سےموبائل اور 2ہزار روپے ،اعوان کالونی میں شکیل کے گھرسے تالے توڑ کر3تولے اور پچاس ہزار روپے ،ٹینچ بھاٹہ میں نظام دین کی جیب سے48ہزار روپے ،میرا خورد میں عمر فاروق کی دکان سےتالے توڑ کر 4ویلڈنگ پلانٹ، 5گرینڈر، 3ڈرل مشینیں ،دیگر سامان ،بلال کی دکان سے موٹرسائیکل پارٹس اور 12ہزار روپے، گلبرگ کالونی میں محسن شاہ کے گھرسے تالے توڑ کر 51ہزار روپے ،طلائی زیورات مالیتی اڑھائی لاکھ روپے ،چاندی مالیتی 16ہزار روپے ،نہر سٹاپ کے قریب اسامہ جاوید کے گھرسےپانچ ہزار روپے، موبائل اور دیگر سامان مالیتی 50ہزارروپے چوری کر لئے گئے ۔ ادھراسلام آباد کے شہری مختلف وارداتوں میں 4موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ،تھانہ کوہسار ،تھانہ گولڑہ ،تھانہ شہزاد کالونی اور تھانہ کھنہ کے علاقوں سے موٹرسائیکل چوری کرلئے گئے ۔