ملتان(سٹاف رپورٹر) تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹرسالانہ امتحان2026 کے پریکٹیکلز کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔جس کے مطابق پریکٹیکل امتحانات 14 جولائی سے شروع ہوں گے اور 21 اگست 2026 تک جاری رہیں گے، جن کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔بورڈ حکام کے مطابق پریکٹیکل امتحانات روزانہ تین شفٹوں میں منعقد ہوں گے۔ پہلی شفٹ صبح 9 بجے سے 11 بجے تک، دوسری شفٹ صبح 11:30 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک جبکہ تیسری شفٹ دوپہر 2:30 بجے سے شام 4:30 بجے تک جاری رہے گی۔ شیڈول میں فزکس، کیمسٹری، بیالوجی، کمپیوٹر سائنس، الیکٹریکل وائرنگ، ووڈ ورک، فیشن ڈیزائننگ، ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن، فوڈ اینڈ نیوٹریشن سمیت مختلف مضامین کے پریکٹیکل امتحانات شامل کیے گئے ہیں۔بورڈ نے تمام امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی رول نمبر سلپ پر درج تاریخ، وقت اور امتحانی مرکز کے مطابق بروقت پہنچیں مقررہ وقت کے بعد آنے والے امیدواروں کو پریکٹیکل امتحان میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی، اس لیے طلبہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں۔بورڈ حکام نے مزید ہدایت کی ہے کہ امیدوار اپنے متعلقہ مضامین کی پریکٹیکل نوٹ بک، درکار آلات اور دیگر ضروری سامان لازمی ساتھ لائیں ۔