• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی چوری کی 31وارداتیں، شہری نقدی‘زیورات اور قیمتی سامان سے محروم

ملتان( سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی چوری کی مختلف 31وارداتوں میں شہری نقدی طلائی زیورات موٹرسائیکلیں موبائل فونز سمیت قیمتی سامان سے محروم ہونے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ مظفر آباد کے علاقے نعیم سے ڈاکو اسلحہ کی نوک پر 15ہزار موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ شاہ شمس کے علاقے فیاض سے ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی موٹرسائیکل لے گئے مبشر ریاض کی دوکان میں مسلح ڈاکووں داخل ہوئے اسلحہ کے زور پر 2لاکھ 50ہزار موبائل وغیرہ لوٹ کر فرار ہوگئے اللہ یار اور اللہ نواز کے موبائل فونز نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر لے گئے ساغر خلیل سے مسلح ڈاکووں نے مکئی کے بیج بیگز لوٹ لیئے تھانہ ممتاز آباد کے علاقے زاہد اور صادق کے موبائل فونز نامعلوم ملزمان نے جھپٹا مارکر چھین لیئے تھانہ مخدوم رشید کے علاقے یاسین سے مسلح ملزمان نقدی 42ہزار لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ سٹی جلالپور کے علاقے شاہد سے ڈاکووں نے نقدی موٹرسائیکل چھین کر لے گئے بلال سے ڈاکو نقدی موٹرسائیکل موبائل چھین کر فرار تھانہ نیو ملتان کے علاقے صفدر حسین سے نقدی 15ہزار نامعلوم ملزمان نے چھین لی تھانہ بی زیڈ کے علاقے عمران کا موبائل نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر لے گئے جبکہ تھانہ کینٹ کے علاقے ناصر کی موٹر سائیکل فہد کا موبائل قطب پور کے علاقے ذیشان حیدر کے موبائل فونز مخدوم رشید کے علاقے مقصود کی موٹر سائیکل سٹی شجاع آباد کے علاقے حمزہ احمد کے آم سیدہ خالدہ کے گھر سے نقدی 3لاکھ 20ہزار طلائی چین موبائل سٹی جلالپور کے علاقے نذیر احمد نقدی زیورات فریج وغیرہ عمار کا آوٹر یونس کا موبائل نیوملتان کے علاقے مصطفی کی موٹرسائیکل دہلی گیٹ کے علاقے یحییٰ کا بوئال بدھلہ سنت کے علاقے سبطین کا سامان حرم گیٹ کے علاقے اشفاق کی نقدی موبائل فونز بی زیڈ کے علاقے مقبول کی سائیکل رضا حسین کے کیمرہ جات کوتوالی کے علاقے دانیال کی موٹرسائیکل صدر کے علاقے شکیل کی نقدی موبائل وغیرہ اور الپہ کے علاقے سعدکی نقدی موبائل وغیرہ چوری ہوگئے ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید