ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال ملتان میں منکی پاکس کے شبہ میں ایک اور مریض رپورٹ ہوا ہے جبکہ ہسپتال میں پہلے سے ایک پازیٹو مریض داخل ہے ، اسی طرح خسرہ کے شبہ میں تین نئے مریض رپورٹ ہوئے ، سرکاری ہسپتالوں میں گیسٹرو سے متاثرہ مریضوں کی آ مد کا سلسلہ بھی جاری رہا ، نشتر میں 35 اور چلڈرن ، نشتر ٹو اور دیگر ہسپتالوں میں 90 مریض داخل کروائے گئے ، جن میں سے بیشتر کو طبی امداد کے بعد گھر بھجوا دیا گیا۔