• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاشق علی شجرہ کا ساتھیوں سمیت فرینڈز آف ملتان گروپ میں شمولیت کا اعلان

ملتان(سٹاف رپورٹر) ایوانِ تجارت و صنعت ملتان انتخابات،فرینڈز آف ملتان گروپ کو ایک اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ فرینڈز گروپ کے چیئرمین شیخ فضل الٰہی کی سربراہی میں ایک وفد نے ممتاز سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیت عاشق علی شجرہ اور ان کے صاحبزادے ممتاز علی شجرہ سے ملاقات کی اور انہیں فرینڈز گروپ میں شمولیت کی دعوت دی۔ وفد میں آصف مجید، شیخ فیصل سعید، میاں افتخار، ملک اسلم بھٹہ، رمضان بھٹہ، شیخ عمیر سعید اور سلطان محمود ناصر شامل تھے۔ ملاقات کے دوران ایوانِ تجارت کے آئندہ انتخابات، ملتان کی تاجر و صنعتکار برادری کو درپیش مسائل، ایوانِ تجارت کے مؤثر کردار اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عاشق علی شجرہ اور ممتاز علی شجرہ نے اپنے تمام ساتھیوں سمیت فرینڈز آف ملتان گروپ میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ چیمبر آف کامرس کے آئندہ انتخابات میں نہ صرف فرینڈز آف ملتان گروپ کو ووٹ دیں گے بلکہ بھرپور حمایت کرتے ہوئے انتخابی مہم میں بھی شانہ بشانہ کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر شیخ فضل الٰہی اور شیخ فیصل سعید نے عاشق علی شجرہ، ممتاز علی شجرہ اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے فرینڈز آف ملتان گروپ میں شمولیت اور بھرپور حمایت کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا ۔
ملتان سے مزید