لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق ریس کورس میں شازب سے 5لاکھ روپے اور موبائل فون, فیصل ٹاون میں انجم سے 4لاکھ 70روپے اور موبائل فون,رائے ونڈ میں عرفان سے 4لاکھ35 ہزار روپے اور موبائل فون, مناواں میں اسد سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون, کاہنہ میں فردین سے2لاکھ اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ ٹاون شپ اور گوالمنڈی سے گاڑیاں جبکہ شیراکوٹ ٹبی سٹی اور نصیر آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔