لاہور،(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب بھر میں جدید طبی سہولیات سے آراستہ نئے ہسپتال بنارہے ہیں۔ کینسر،ڈائیلاسز،کارڈیک سرجری سمیت دیگر شعبہ امراض پر بہت زیادہ توجہ دی جا رہی ہے۔خواجہ سلمان رفیق نے الائیڈ ہسپتال 2 فیصل آبادکا دورہ کیا۔وائس چانسلر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر علی چوہدری اور ایم ایس ڈاکٹر ظفر اقبال نے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر نے الائیڈ ہسپتال ٹو میں ڈیپارٹمنٹ آف پلاسٹک اینڈ ریکنسٹریکٹو سرجری اور شعبہ معدہ،جگر اور اینڈ وسکوپی اور کارڈیک سنٹر کا افتتاح کیا۔صوبائی وزیر صحت نے میڈیکل و سرجیکل ایمرجنسی اور گیسٹرو نیٹرو نالوجی وارڈ کا بھی دورہ کیا۔خواجہ سلمان رفیق نے زیرعلاج مریضوں سے ملاقات کی، صحت اور علاج معالجہ کی سہولیات بارے دریافت کیا۔