• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف سکول آف ایمیننس پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی بہترین مثال، وزیر تعلیم

لاہور(خبرنگار)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے مصطفیٰ آباد میں امتحانی سنٹر کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے امتحانی عمل کا معائنہ کیا اور طلباء سے ملاقات میں امتحانی سنٹر سے متعلق مسائل بھی دریافت کئے۔ وزیر تعلیم نے کیو آر کوڈ کی مدد سے امیدواروں کی شناخت بھی چیک کی جبکہ اس موقع پر مستعدی سے فرائض سرانجام دینے پر نگران عملہ کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ وزیر تعلیم نے کاہنہ صوئے آصل میں نواز شریف سکول آف ایمیننس کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے سکول میں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ ایک ہزار اور دو ہزار سیٹوں والے سکولوں میں آٹھ آٹھ ہزار درخواستیں آئی ہیں ۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ پنجاب کی ہر تحصیل میں 2 اور پورے 300 نواز شریف سکول آف ایمیننس شروع کر رہے ہیں۔ ہر سال 5 سے 10 لاکھ بچے فری پڑھیں گے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی بہترین مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بہترین ماڈل تعلیمی ادارے اگر حکومت خود بناتی اور چلاتی تو اربوں روپے درکار تھے۔
لاہور سے مزید