اسلام آباد (مہتاب حیدر)وزارت خزانہ کی مالی سال 27-2026 کے ترقیاتی اور جاری بجٹ کے اجرا کی حکمت عملی تیار، منظور شدہ منصوبوں کیلئے ترقیاتی بجٹ کا اجرا؛ چاروں سہ ماہیوں کیلئے بالترتیب 15، 20، 25 اور 40 فیصد فنڈز مختص۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے رواں مالی سال 27-2026 کے لیے ترقیاتی اور جاری بجٹ کے اجرا کی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ ترقیاتی بجٹ کے لیے فنڈز کی منظوری منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کی ڈویژن رواں مالی سال 26-2027 کے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے مختص کردہ بجٹ میں سے منظور شدہ منصوبوں کے لیے دے گی، جس کے تحت فنڈز کا اجرا پہلی سہ ماہی کے لیے 15 فیصد، دوسری سہ ماہی کے لیے 20 فیصد، تیسری سہ ماہی کے لیے 25 فیصد اور چوتھی سہ ماہی کے لیے 40 فیصد کے تناسب سے کیا جائے گا۔