اسلام آباد (مہتاب حیدر)ایف بی آر نے 56 مصنوعات پر ریٹیل پرائس اور ٹیکس کا اندراج لازمی کر دیا، ایف بی آر کا جنرل آرڈر نمبر 8 جاری، تھرڈ شیڈول کی اشیاء پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس ایکٹ کے تھرڈ شیڈول (تیسرے شیڈول) میں درج 56 اشیاء کے تمام مینوفیکچررز (پروڈیوسرز) اور امپورٹرز (درآمد کنندگان) کو پابند کر دیا ہے کہ وہ ٹیکس مشینری کی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ان اشیاء پر پرچون قیمت اور سیلز ٹیکس کی رقم واضح طور پر درج کریں۔