کراچی (نیوز ڈیسک) طالبان حکومت کے وزیرِ اطلاعات و ثقافت مہاجر فراہی نے کہا ہے کہ ٹرمپ کو بگرام اڈہ صرف خواب میں مل سکتا ہے۔ افغانستان اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے امریکی صدر کے اس مؤقف کو مسترد کر دیا کہ امریکہ دوبارہ بگرام فضائی اڈے کا کنٹرول حاصل کر سکتا ہے۔