اسلام آباد( رانا غلام قادر )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ ملکی برآمدات میں اضافے کیلئے چھوٹے اور درمیانے درجے کیصنعتوں (SMEs) کو قرضوں کی فراہمی میں سہولیات فراہم کی جائیں۔وزیر اعظم نے یہ ہدایت گزشتہ روز سمیڈا (SMEDA) پر منعقدہ جائزہ اجلاس کے دوران دی ۔انہوں نے یہ بھی ہدایت دی کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی استعداد کار بڑھانے بالخصوص کسانوں کی اجناس و پھلوں کی پراسیسنگ کیلئے انہیں آگاہی اور قرضے فراہم کرنے کے حوالے سے سہولت دی جائے۔کمرشل بینکوں کی چھوٹے و درمیانے درجے کی صنعتوں کو قرضوں کی فراہمی کے حوالے سے خصوصی پراڈکٹس کی تیاری کی حوصلہ افزائی کی جائے۔