• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی سات درجے تنزلی کے بعد دنیا کے مہنگے ترین شہروں میں 14 ویں نمبر پر پہنچ گیا

کراچی (رفیق مانگٹ) دبئی سات درجے تنزلی کے بعد دنیا کے مہنگے ترین شہروں میں 14ویں نمبر پر پہنچ گیا، دیگر شہروں میں مہنگائی اور کرنسی کی مضبوطی نے دبئی کی درجہ بندی متاثر کی، مقامی قیمتیں برقرار رہیں، سنگاپور مسلسل چوتھے سال دنیا کا مہنگا ترین شہر، زیورخ دوسرے اور موناکو تیسرے نمبر پر، یورپی کرنسیوں کی مضبوطی فیصلہ کن ثابت، ہانگ کانگ چوتھے اور لندن پانچویں نمبر پر، برطانوی پاؤنڈ کی کمزوری اثرانداز، سڈنی چھ درجے بہتری کے ساتھ آٹھویں نمبر پر، عالمی سطح پر لگژری اخراجات میں 10.2 فیصد اضافہ، زیورات 16.4 فیصد اور گھڑیاں 15.5 فیصد مہنگی، اطلاعات کے مطابق دبئی عالمی سطح پر امیر ترین افراد کے لیے مہنگے ترین شہروں کی فہرست میں سات درجے تنزلی کے بعد 14ویں نمبر پر آ گیا ہے، یہ انکشاف گلوبل ویلتھ اینڈ لائف اسٹائل رپورٹ میں کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید