کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلجیم کے ہاتھوں بدترین ناکامی کے نتیجے میں میکسیکو اور کینیڈا کےبعد تیسرا میزبان امریکا بھی ایونٹ سے باہر ہوگیا۔ لیکن دفاعی چیمپئن ارجنٹائن نے جادوئی کھیل کی بدولت شکست کے منہ سے فتح چھین کر ورلڈ کپ میں بقا کی جنگ جیت لی۔ منگل کی شب اٹلانٹا میں میسی کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے میں مصر کو2-3 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ مصر نے یاسر ابراہیم اور زیکو کے گولز کی بدولت2-0 کی برتری حاصل کر کے ارجنٹائن کو پریشان کر دیا۔21ویں منٹ میں لیونل میسی پنالٹی کک ضائع کی۔