• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں گندم کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد)ملک بھر میں جولائی کے پہلے ہفتے کے اختتام پر گندم کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ،کراچی میں گندم کی فی 40 کلوگرام قیمت میں تقریباً 300 روپے کا اضافہ ہو گیا ۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں نئی گندم 4,400 سے 4,425 روپے فی 40کلوگرام، واہ کینٹ میں 4,450 سے 4,470روپے جبکہ لاہور میں 4,250 سے 4,275 روپے فی 40 کلوگرام تک فروخت ہو رہی ہے۔اسی طرح سندھ میں نئی گندم کے نرخ پنجاب کے مقابلے میں مزید بلند سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ کراچی میں نئی گندم 11,600 سے 11,650 روپے، حیدرآباد میں 11,450 سے 11,500روپے، نوری آباد میں 11,500 سے 11,550 روپے، فی 100 کلوگرام کے حساب سے رپورٹ کیے گئے ۔

اہم خبریں سے مزید