کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ و خصوصی اقدامات کا اجلاس چیئرمین سید عبدالقادر گیلانی کی زیر صدارت کراچی میں ہوا۔ اجلاس میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے 15 ویں اجلاس کے منٹس کی تمام ممبران نے منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ارکان قائمہ کمیٹی ذوالفقار بچانی، ناز بلوچ، فرحان چشتی، اختر بی بی، سمیع الحسن گیلانی و دیگر شریک تھے۔اجلاس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے سندھ سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی جن میں اعجاز جکھرانی، ڈاکٹر نفیسہ شاہ، ڈاکٹر شرمیلا فاروقی، شبیر بجارانی، ارشد وہرہ، خواجہ اظہار الحسن، آسیہ اسحاق، شہریار خان مہر و دیگر کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اویس سومرا، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ سندھ نجم احمد شاہ، کراچی پورٹ ٹرسٹ، این ایچ اے، لوکل گورنمنٹ سندھ، پی اینڈ کے وفاقی اور صوبائی افسران کے علاؤہ دیگر افسران بھی شریک تھے۔