کراچی (نیوز ڈیسک) اڈانی گروپ نکوٹین پاؤچز فروخت کرنے کے الزام پر تحقیقات کی زد میں،ممبئی ہوائی اڈے کی ڈیوٹی فری دکانوں میں یہ مصنوعات غیر قانونی طور پر فروخت کی جا رہی تھیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں سرکاری تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ ممبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی ڈیوٹی فری دکانوں، جنہیں اڈانی گروپ کی شراکت داری میں چلایا جاتا ہے، پر نکوٹین پاؤچز قانون کے برخلاف فروخت کیے جا رہے تھے۔