اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ابرار مرزاکی زیر صدارت اجلاس میں نئی زیارت مینجمنٹ پالیسی پر عملددرآمد کا جائزہ لیا گیا، اجلاس نےایران ، عراق زائرین کو صرف وزارت مذہبی امور کے رجسٹرڈ ZGOs سے بکنگ کروانے کی ہدایت جا دی کر دی ۔بریفنگ میںبتایا گیا کہ نئی زیارات پالیسی تحت 262زیارت گروپ آرگنائزرز (ZGOs) کو رجسٹرڈ کیا گیا ،زائرین بکنگ سے قبل وزارت کی ویب سائٹ پر لائسنس یافتہ ZGOs کی فہرست ضرور ملاحظہ فرمائیں ۔