اسلام آباد (مہتاب حیدر) وزارتِ خزانہ اور وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کے اشتراک سے تیار کی گئی پاکستان کلائمیٹ پراسپیریٹی پلان (CPP) رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان 2024ء میں 17 گیگاواٹ سولر پاور سسٹمز درآمد کرکے دنیا کا تیسرا بڑا سولر پینلز درآمد کرنے والا ملک بن گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ درآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں دگنی رہیں، جس کی بڑی وجہ بجلی کے بڑھتے ہوئے نرخ اور سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی کے باعث چھتوں پر سولر سسٹمز کی تیزی سے تنصیب ہے۔