کراچی( افضل ندیم ڈوگر) ملک بھر سے 24 گھنٹے میں 450 پروازیں آپریٹ 52 منسوخ جبکہ انتظامی وجوہات کی بنا پر 80 پروازوں میں 1 سے 14 گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی 128لاہور 110اسلام آباد 124 کوئٹہ 18ملتان 30 سیالکوٹ 12 فیصل اباد 8 پشاور 17 پروازیں اپریٹ کی گئیں۔ اسلام آباد 8لاہور 19 کراچی 16پشاور 4ملتان 2پروازیں منسوخ کی گئیں۔ اسلام اباد ایئرپورٹ سے 34پروازوں میں 14 گھنٹے لاہور کی 17پروازوں میں 1سے 10 گھنٹے تاخیر ہوئی۔