• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد میں لیکچرارز کی بھرتی کیلئے تحریری امتحان کا کامیاب انعقاد

حیدرآباد (بیورورپورٹ) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو) حیدرآباد نے لیکچرارز (بی پی ایس-17) کی بھرتی کے لیے مرکزی تحریری امتحان کامیابی سے منعقد کئے گئے۔جامعہ کی جانب سے اپنے ذیلی کالج کے تدریسی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس، کامرس، ہیومینیٹیز اور سماجی علوم سمیت گیارہ مختلف تعلیمی شعبوں میں لیکچررز (بی پی ایس-17) کی آسامیوں کا اشتہار جاری کیا گیا تھا۔ ان آسامیوں کے لیے سندھ بھر سے غیر معمولی دلچسپی کا اظہار کیا گیا، جس کے نتیجے میں تقریباً ایک ہزار 434 اہل امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائیں۔

ملک بھر سے سے مزید