• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جس ریاست میں حق مانگنا جرم ہو وہ زیادہ دیر نہیں چل سکتی، اختر مینگل

کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ اگر بلوچستان کے حالات واقعی ٹھیک ہیں تو لوگ دھرنوں پر کیوں بیٹھے ہیں،جس ریاست میں سچ بولنا گناہ اور حق مانگنا جرم بن جائے، وہ ریاست زیادہ دیر نہیں چل سکتی عوام کو گمراہ کرنے کیلئے کمیٹیاں اور نمائندے بھیجے جاتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ میں زیارت میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اگر انصاف کا نظام موجود ہے تو سانحہ زیارت سمیت دیگر واقعات کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کیوں نہیں کرائی جاتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست اپنے ہی اداروں اور فیصلوں پر اعتماد نہیں کر رہی، جو سب سے بڑا المیہ ہے۔

ملک بھر سے سے مزید