• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

SECP نے سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے ڈیجیٹل کے وائی سی سہولت متعارف کرا دی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان( ایس ای سی پی) نے کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو آسان رسائی فراہم کرنے اور مالیاتی خدمات تک رسائی سہل بنانے کیلئے آئی بین (IBAN) کے ذریعے ڈیجیٹل کے وائی سی کی سہولت متعارف کرا دی ہے۔اس سہولت کے تحت سرمایہ کاروں اور صارفین کی تصدیق ان کے بینک اکاؤنٹ کے آئی بین کے ذریعے کی جا سکے گی اور اسٹاک مارکیٹ میں نیا اکاؤنٹ کھلوانے کیلئےبنیادی دستاویزات کی علیحدہ سے فراہمی اور روایتی تصدیقی مراحل بروکر کے دفتر جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔اس سلسلے میں ایس ای سی پی نے اینٹی منی لانڈرنگ ریگولیشنز 2020میں ترامیم کر دی ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید