کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کراچی بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں صدر کے عہدے پر عامر نواز وڑائچ، جنرل سیکرٹری کے عہدے پر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جوائنٹ سیکرٹری ارشد شر، جوائنٹ سیکرٹری ریاض کورائی اور دیگر نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔انھوں نےنے اپنے بیان میں کہا کہ ارشد شر کی کامیابی حق، سچ اور اصولی جدوجہد کی فتح ہے۔ یہ صرف ایک فرد کی کامیابی نہیں بلکہ وکلاء برادری کے اعتماد، انصاف پسند قوتوں اور عوام کی کامیابی ہے۔