• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت، چھرل میں سیلاب نے تباہی مچا دی، تیار فصلیں شدید متاثر

گلگت(این این آئی) او سی چلاس وادی نیاٹ کے ملحقہ گاؤں چھرل میں حالیہ شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ سیلابی ریلے کی زد میں آ کر متعدد رہائشی مکانات، باغات، مٹر اور مکئی کی تیار فصلیں شدید متاثر ہوئیں، جس سے مقامی کاشتکاروں کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ سیلاب کے باعث گاؤں کی واٹر سپلائی اسکیم مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ آمدورفت کے رابطہ راستے بھی بری طرح متاثر ہوئے، جس کے نتیجے میں اہلِ علاقہ کو روزمرہ زندگی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ متاثرین نے ضلعی انتظامیہ، جی بی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں فوری امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں۔

ملک بھر سے سے مزید