• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل پر تنقید کو یہود دشمنی قرار دینے پر امریکی یہودی تقسیم

کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیل پر تنقید کو یہود دشمنی قرار دینے پر امریکی یہودی تقسیم، نصف یہودیوں نےسروے میں اسرائیل مخالف احتجاج کو اینٹی سیمیٹزم ماننے سے انکار کر دیا۔ ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) اور این او آر سی کے مشترکہ سروے کے مطابق امریکی یہودی اس بات پر واضح طور پر منقسم ہیں کہ آیا اسرائیل پر تنقید یا اس کے خلاف احتجاج کو یہود دشمنی (اینٹی سیمیٹزم) سمجھا جانا چاہیے یا نہیں۔ سروے میں تقریباً نصف شرکا نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف احتجاج کو خودکار طور پر یہود دشمنی قرار نہیں دیا جا سکتا، جبکہ اسرائیل سے گہری جذباتی وابستگی رکھنے والے افراد نسبتاً زیادہ تعداد میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں پر تنقید کو یہود دشمنی تصور کرتے ہیں۔ سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل اور غزہ سے متعلق جاری تنازع نے امریکی یہودی برادری کے اندر بھی اس حساس معاملے پر رائے کو نمایاں طور پر تقسیم کر دیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید