• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیلم جہلم ہائیڈرو پاور کمپنی کو 29 ارب 41 کروڑ روپے سے زائد کا خسارہ

اسلام آباد (این این آئی) نیلم جہلم ہائیڈرو پاور کمپنی کو 29 ارب 41 کروڑ روپے سے زائد خسارے کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پاور ہاس بند ہونے سے پراجیکٹ کو 99 ارب 17 کروڑ روپے کا نقصان ہوا، ہیڈ ریس اور ٹیل ریس ٹنل کے بار بار گرنے کی تحقیقات بھی مکمل نہ ہوؤسکیں۔ میڈیارپورٹ میں بتایا گیا کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور کمپنی کی مالی کارکردگی 23-2022 سے تنزلی کا شکار ہے، ٹیل ریس ٹنل گرنے سے جولائی 2022سے اگست 2023تک بجلی پیداوار مکمل معطل رہی۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق ہیڈریس ٹنل گرنے کے بعد یکم مئی 2024 سے پاور ہاس بند ہے، دونوں ٹنلز کی مرمت اور بحالی پر اضافی اخراجات نے مالی بوجھ مزید بڑھا دیا ہے، نیپرا سے ریفرنس ٹیرف کی منظوری نہ ملنے پر منصوبہ مالی مشکلات کا شکار ہے۔حادثات سے ہونے والے نقصانات پر انشورنس کلیمز بھی حاصل نہ کیے جا سکے۔ آڈیٹر جنرل نے زیرِ التوا تحقیقات مکمل کرکے پاور ہاس بحال کرنے کی سفارش کی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید