کراچی (اسد ابن حسن) انسپکٹر جنرل آف سندھ پولیس جاوید عالم اوڈھو نے ادارے کے سینیئر ایگزیکٹو کیڈر کے سب انسپیکٹرز کو ترقی دینے کے لیے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی کے سربراہ ایڈیشنل انسپیکٹر جنرل سندھ پولیس جبکہ ممبران میں ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ اور ڈی آئی جی ٹریننگ سندھ، اے آئی جی لیگل اور اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ سندھ شامل ہیں۔