کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے بے نظیر آباد نے نوشہرو فیروز پولیس کے ہاتھوں گرفتار تین افغانی باشندوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کو باضابطہ گرفتار کر لیا ہے۔ زر بادشاہ، بسم اللّٰہ خان اور محبوب کے خلاف ایف آئی اے کارپوریٹ سرکل بے نظیر آباد میں مقدمہ نمبر 9/26 درج کیا گیا ہے کیونکہ فارن ایکٹ کے تحت پولیس مقدمہ درج نہیں کر سکتی تھی۔