کراچی(اسٹاف رپورٹر) بھینس کالونی میں مبینہ طور پر ڈکیتی کی واردات کے دوران شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا ،جبکہ ہلاک ملزم کے 2ساتھی موقع سے فرا ر ہوگئے،تفصیلات کے مطابق سکھن تھانہ کی حدود بھینس کالونی قاسم ٹاؤن کے قریب مبینہ طور پر موٹر سائیکل سوار 3 مسلح ملزمان نے اسلحہ کے زو ر پر ناصر نامی شہری سے لوٹ مار کی کوشش کی جس پر شہری نے ڈاکوؤں کے ساتھ مزاحمت کی ،اس دوران ملزما ن نے شہری پر فائرنگ کردی اور گولی شہری کی موٹر سائیکل پرلگی اور شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ میں محفوظ رہا تاہم شہری نے اپنی لائسنس یافتہ پستول سے ڈاکوؤں پر جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ 2 ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،ہلاک ہونے والے ڈاکو کی فوری طور پر شناخت ممکن نہیں ہوسکی پولیس نے ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد مبینہ ڈاکو کی لاش کو سرد خانہ منتقل کردی ۔