اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان نے خطے میں کشیدگی میں اضافے کا باعث بننے والے حالیہ واقعات پر گہری تشویش کے ساتھ نظر رکھے ہوئے ہے۔ اتوار کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان خطے کے تمام برادر ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنی مضبوط حمایت کا اعادہ کرتا ہے اور تمام فریقوں پر زور دیتا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں، کشیدگی میں فوری کمی کے لیے عملی اقدامات کریں اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت اپنی متعلقہ وعدوں کی پاسداری کریں۔ پاکستان اپنی جانب سے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے حصول کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے۔