کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے جنرل ورکرز اجلاس کے موقع پر کار کنوں کا جوش وخروش قابل دید رہا، نوجوانوں کے علاوہ خواتین، بزرگ بھی بڑی تعداد میں موجود تھے، کار کنان نعرے لگارہے تھے کراچی کو جینے دو، حق دو، سندھ کو بھٹو نہیں، مسائل کا حل چاہئے، ان کے ہاتھوں میں بینرز تھے ، کراچی تیرے مسائل بے شمار بے شمار، کچرے کنڈی کا انبار، ٹوٹی سڑکوں کا بازار ، پانی دو ، بجلی دو، ملازمتوں پر ڈاکہ نامنظور،نامنظور، کے نعرے درج تھے، جئے متحدہ، پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے نعرے بھی لگا رہے تھے، ان کے ہاتھوں میں پارٹی پرچم کے علاوہ قومی پر چم بھی تھا، اجتماع گاہ کو رنگ برگی لائٹوں سے سجایا گیا تھا۔