کراچی (اسٹاف رپورٹر ) منگھوپیر میں جھگڑے کے دوران سے تیز دھار آلے کے وارسے نوجوان جاں بحق ہوگیا ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل چھری بر آمد کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق منگھوپیر تھانہ کی حدودغریب آباد نورانی ہوٹل کے قریب جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ۔ جہاں مقتول کی شناخت 26 سالہ جاوید احمد ولد حنیف کے نام سے ہوئی ۔ ایس ایچ او راجہ ذوالفقار نے بتایا کہ واقعہ رشتے کے تنازعہ پر جھگڑے کے دوران پیش آیا ۔ مقتول محنت مزدوری کا کام کرتااور نواب شاہ کا رہائشی ،مقتول اور ملزم دونوں ایک ہی قبیلے سے تعلق رکھتے تھے ۔ ملزم ج ارشد نے جھگڑے کے دوران چھری کے وار کرکے جاوید کو قتل کردیا ۔ پولیس نے ملزم ارشد کو گرفتار کرکے قبضے سے آلہ قتل چھری بر آمد کرلی ۔