• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹنڈوغلام علی روڈ پر تیز رفتار مسافر وین ٹائی راڈ ٹوٹنے سے الٹ گئی، 2 خواتین ہلاک، 13 زخمی

ماتلی(نامہ نگار) ٹنڈو غلام علی روڈ نیو دمبالو گاؤں علی محمد منگریو کے قریب تیز رفتار مسافر وینکا ٹائی راڈ ٹوٹ جانے کے باعث گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں دو خواتین بشیرا زوجہ خیر محمد اور سلطانہ زوجہ بچہ لاشاری موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 13افراد شدید زخمی ہو گئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی آ س پاس گاؤں کے مقامی افراد نے جائے حادثہ پہنچ کر اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو فوری طور پر ٹنڈو غلام علی اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد دی گئی اسپتال انتظامیہ کے مطابق بعض زخمیوں کو تشویشناک حالت سول اسپتال حیدرآباد ریفر کر دیئے گئے زخمیوں میں شبنم، تبسم، رضیہ، لیلا، نورجہاں، بھاگ بھری، شمیم، شمیم بانو، سوہانہ اور محمد عارب لاشاری سمیت 13افراد شامل ہیں جاں بحق ہونے والی خواتین کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی حادثے کی اطلاع ملتے ہی متاثرہ گاؤں کہرام مچ گیا اور علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی۔

ملک بھر سے سے مزید