مظفرآباد (صباح نیوز)ترجمان آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری گفتار حسین اور ترجمان آزاد جموں و کشمیر پولیس ڈی آئی جی عرفان مسعود کشفی نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے منفی ہتھکنڈوں کا پردہ چاک کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ ریاست کا امن، استحکام اور قانون کی بالادستی ہر قیمت پر برقرار رکھی جائے گی۔آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ حکومتِ آزاد کشمیر اور حکومتِ پاکستان نے ہمیشہ مذاکرات اور عوامی مسائل کے حل کو ترجیح دی، جس کے تحت 4 اکتوبر 2025 کے معاہدے میں کمیٹی کے 38 مطالبات منظور کیے گئے تھے۔