اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس کے دوران یہ دعوی کیا گیا ھے کہ پنجاب میں اس وقت گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں اور کسی فوری قلت کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔اگر مستقبل میں طلب اور رسد میں کوئی فرق (شارٹ فال) آنے کا امکان ہوا، تو گندم درآمد کرنے کا آپشن کھلا رکھا جائے گا تاکہ مارکیٹ میں استحکام رہے۔